ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی دہشت گردی پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

نیو یارک: اسرائیل کے غزہ کے اسپتال پر اچانک حملے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صہیونی ریاست کے غزہ میں اسپتال پر فضائی بم باری کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس روس اور متحدہ عرب امارات نے بدھ 18 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہنگامی طور پر طلب کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے فلسطینی اسپتال پر اچانک بم باری کردی، جس کے نتیجے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے جب کہ زخمیوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ اسپتال میں غزہ پر اسرائیلی حملے میں پہلے سے شہید ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کی بڑی تعداد بھی زیر علاج تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسپتال میں زیر علاج فلسطینیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جنہیں اسرائیلی فوج نے بم باری کا نشانہ بنایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں