ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل میں عبد الرحمن کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل نے غزہ پر اسرائیلی بمباری اور کھلی دہشت گردی پر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دیا ہے۔
جلال آل نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ “اسرائیل! بس بہت ہوگیا، دوسری جنگ عظیم کی تاریخ میں ایک بےمثال نسل کشی ہوئی ہے، ہزاروں بےگناہ لوگوں، عورتوں اور بچوں کو شہید کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘دنیا خاموش ہے، جنیوا کنونشن کہاں ہے؟ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے کہاں ہیں؟ کہاں ہیں اقوام متحدہ؟ کہاں ہیں انسانیت کے محافظ؟’ترک اداکار نے اسلامی ریاستوں سے سوال کیا ‘ تم کہاں ہو دنیا کی امیر ترین اسلامی ریاستیں کہاں ہیں؟ اس نسل کشی کو روکنے کا کب کہو گے؟ کیا تم اس قوم سے ڈرتے ہو جس پر قرآن نے لعنت بھیجی ہے؟۔