ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

او آئی سی نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کو منظم ریاستی دہشتگردی قرار دیدیا

جدہ:  تنطیم تعاون اسلامی (  او آئی سی )  نے اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر  بمباری کی  شدید  مذمت کرتے ہوئے اسے منظم ریاستی دہشتگردی اور جنگی جرم قرار دیا ہے۔ 

او آئی سی  کی جانب سے  جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کی دعوت پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسرائیل کی غزہ پر جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں اسرائیل کی غزہ کے اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی گئی اور اسے  منظم ریاستی  دہشتگردی اور  جنگی جرم قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو سزا ملنی چاہیے۔

اعلامیہ میں فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی حمایت، حق خود ارادیت اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے عزم پر زور دیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں