ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں حاضری کے لیے پروڈکشن آرڈر جبکہ فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن ارڈر جاری کر دیے اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو چیئرمین پی ٹی ائی کو 24 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

‏الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی ائی کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے لیے ائی جی اسلام اباد اور ائی جی پنجاب کو مراسلہ بھی لکھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست سماعت کیلیے مقرر کردی

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں پچاس ہزار روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے ائی جی اسلام اباد کو بھی خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ائی جی اسلام اباد فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کو الیکشن کمیشن میں پیش کریں کیونکہ ہدایات کے باوجود فواد چوہدری کیس میں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہو رہے۔

واضح رہے کہ ‏ توہین الیکشن کمیشن کیس میں 24 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی ائی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ ‏الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں