ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی حملوں کیخلاف امریکا میں مظاہرہ کرنیوالے سیکڑوں یہود گرفتار

واشنگٹن: امریکا میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں یہود کو گرفتار کرلیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا میں ایک احتجاجی مظاہرے کے تقریباً 500 شرکا کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ پر اسرائیلی بم باری کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

آزادی اظہار رائے کے نام نہاد علم بردار امریکا  نے اسرائیل نوازی کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے غزہ پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے خلاف اور بمباری میں شہید ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

جنگ مخالف گروپ جیوش وائس فار پیس کی جانب سے  کیے گئے مظاہرے کا عنوان تھا not in our name یعنی ہمارے نام پر جنگ نہ کریں۔ شرکا نے اسی نعرے کی لکھی ہوئی شرٹس پہن رکھی تھیں اور وہ امریکی کانگریس کی عمارت میں بینر اٹھائے مظاہرہ کررہے تھے، جس پر جنگ بند کرو کیونکہ غزہ میں ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں کے نعرے درج تھے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ اس کم و بیش 10 ہزار افراد نے واشنگٹن کی سڑکوں پر اسرائیلی حملوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں