ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر گرفتار

پشاور: پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو گرفتار کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کو  گرفتار کرلیا جب کہ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا نے پشاور ہائی کورٹ کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو موٹروے ٹول پلازہ کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔  کامران بنگش کے گھر پر موجود ہونے کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ چھاپا مارے جانے کے موقع پر خواتین پولیس اہل کار بھی ان کی رہائش گاہ میں داخل ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کامران بنگش کو 9 مئی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ان کے خلاف تھانہ کابلی میں نومئی کے واقعات میں ملوث ہونے کا مقدمہ درج تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں