لاہور: معروف قانون دان اور سابق سینیٹر ایس ایم ظفر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔
ان کی لیگل ٹیم کے رکن حامد خالد بٹ کے مطابق ایس ایم ظفر کی نماز جنازہ کل بروز (جمعہ) لاہور میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ ایس ایم ظفر نے جنرل ایوب خان کی آخری کابینہ میں کم عمری میں وفاقی وزیر قانون کے طور پر خدمات انجام دیں۔ علاوہ ازیں وہ کئی برس مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری بھی رہے۔
مرحوم نے 2018 میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے قبل پاکستان مسلم لیگ قائد سے وابستہ رہتے ہوئے سینیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
ایس ایم ظفر کے انتقال پر صدر مملکت ڈاکر عارف علوی نے انہیں ’’دوست، آئین ساز مصنف اور ایک شاندار وکیل” قرار دیا۔ انہوں نے ایس ایم ظفر کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعا کی۔
My condolences to my friend lawyer Senator Ali Zafar his family on the death of his father Dr S M Zafar, the outstanding constitutionalist author brilliant advocate. May his soul rest in peace.
When I finished reading his book "Democracy and Islam in History” that he had…— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) October 19, 2023
امریکا ، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے بھی ایس ایم ظفر کو ایک “بہترین وکیل” اور “پرتپاک انسان” قرار دیا۔