ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: پاکستان کو آسٹریلیا سے میچ جیتنے کیلیے 368 رنز کا ہدف

بنگلور: کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا سے میچ جیتنے کے لیے  368 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں ہونےوالے آئی سی سی ورلڈ کپ  کا 18 واں میچ بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں پاکستان کو آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے 368 کا پہاڑ جیسا ہدف عبور کرنا ہوگا۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 50 اوورز کھیل کر 367 رنز بنائے، جس میں اوپننگ شراکت داری ہی 259 رنز کی تھی۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ مچل مارش نے 109 بالز کھیل کر 121 رنز بنائے جس میں 9 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ اسی طرح ڈیوڈ وارنر نے 163 رنز 124 بالز پر بنائے جس میں 9 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔

آسٹریلیا کے دیگر کھلاڑیوں میں  اسٹیو اسمتھ نے 7، جوش انگلس نے 13، مارکس اسٹونس نے 13 رنز بنائے جب کہ گلین میکس ویل بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔ پاکستانی بالرز میں شاہین شاہ آفریدی نے 5 آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ حارث رؤف نے 3 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اسامہ میر بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں