ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس نے انسانی بنیادوں پر 2 امریکی خواتین قیدیوں کو رہا کردیا

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے انسانی بنیادوں پر 2 امریکی  قیدیوں کو رہا کردیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق حماس نے جمعے کی شام کو دونوں امریکی قیدیوں کو انسانی بنیادوں پر رہا کرنے کا اعلان کیا۔ ترجمان القسام بریگیڈز ابوعبیدہ کے مطابق دونوں خواتین کو قطر  کی کوششوں کے جواب میں انسانی ہمدردی کے تحت رہا کیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں امریکی قیدیوں (ماں اور بیٹی) کو رہا کردیا گیا ہے اور ایسا اس لیے کیا ہے کہ دنیا اور امریکی عوام کو پتا چلے کہ بائیڈن اور اس کی فاشسٹ انتظامیہ کے الزامات حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ محض بے بنیاد جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ غزہ کی پٹی میں حماس کے پاس قید افراد کی تعداد 199 ہے۔ دوسری جانب حماس کی جانب سے بھی بتایا گیا تھا کہ قیدیوں کی تعداد 200 سے 250 کے درمیان ہے جب کہ القسام بریگیڈز کے پاس 200 قیدی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں