ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نواز شریف کو مٹانے کیلیے کتنے آئے اور چلے گئے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز نے کہا  کہ نواز شریف کو مٹانے کے لیے کتنے لوگ آئے اور چلے گئے، نواز شریف شان کے ساتھ عوام میں واپس آ گئے ہیں۔

لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں نواز شریف کے استقبال کے لیے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جسے اللہ ختم نہ کرے وہ ختم نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف اس بات کی زندہ مثال ہیں۔   آج وہ آن بان اور شان کے ساتھ اپنے لوگوں میں واپس آگیا ہے۔

انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کا میدان نواز شریف کے شیروں کے لیے چھوٹا پڑ گیا ہے۔ نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے، جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ دیکھیں آج نواز شریف واپس آرہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اللہ کے فضل سے اپنے گھر، اپنی مٹی اپنے وطن واپس آئے ہیں۔ جو کہتے تھے ن سے ش نکلے گی، دیکھیں ن اور ش ساتھ ہیں، ن اور ش ایک ہیں ماشااللہ، اللہ دونوں بھائیوں اور بہن بھائی کی جوڑی سلامت رکھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں