ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشری بی بی کے بھائی کے گھر اینٹی کرپشن کے چھاپے

لاہور:اینٹی کرپشن کا مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی سابقہ ایم این ایز اور ایم پی کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات ساہیوال ،اوکاڑہ اور پاکپتن میں مفرور ملزمان کے گھر ریڈ کئے۔ اینٹی کرپشن ساہیوال نے سابقہ ایم این ایز رائے حسن نواز اور رائے مرتضی اقبال کے گھروں پر چھاپے مارے۔ سابقہ ایم پی اے نعیم ابراہیم ،سیاسی رہنماسلیم صادق کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ 

سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مارا گیا۔ تاہم تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مطلوب ملزمان کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں