ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زمینی حملہ پسپا: حماس نے اسرائیل کے ٹینک اور بلڈوزر تباہ کردیئے

غزہ:حماس کے عسکری ونگ قسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں خان یونس کے قریب اسرائیل کے زمینی حملے کو پسپا کر دیا، جس میں ایک اسرائیلی ٹینک اور دو بلڈوزر تباہ ہو گئے۔

القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس کے مجاہدین نے ایک بکتر بند اسرائیلی فورس پر خان ​​یونس کے مشرق میں گھات لگا کر حملہ کیا،جس کے بعدصہیونی فوج کے سپاہی اپنی گاڑیاں چھوڑ کر پیدل فرارہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے اعتراف کیا کہ خان یونس کے مشرق میں القسام بریگیڈز کی طرف سے بکتر بند فوج پر گھات لگا کر حملہ کرنے کے بعد اس کے متعدد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیل کاکہنا ہے کہ اس کا ایک ٹینک غلطی سے غزہ کی پٹی کے باہر مصری کی پوزیشن سے ٹکرا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں