ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی برادری  غزہ پر اسرائیلی حملوں کو رکوائے،  اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسرائیل کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم وجبر  کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی حملوں کی دھمکی لگا رہا ہے،اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم اور عالمی قوانین کی کھلم   کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی کوئی مثال نہیں ملتی، اسرائیل مشرق وسطی کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہے، اسرائیل کے فلسطینیوں پر زمینی حملے اور جنگی عزائم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

راجہ پروزیز اشرف نے کہا کہ اسرائیل کے فلسطینیوں پر کیے گئے حملوں میں جان بحق ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد معصوم بچوں کی ہے، عالمی برادری اسرائیل فورسز کی معصوم فلسطینیوں پر بمباری کا نوٹس لے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ غزہ سمیت فلسطین کے دیگر علاقوں میں اسرائیلی مظالم ناقابل برداشت ہیں، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں