ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر رات گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 55 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی پر رات بھر اسرائیلی فضائی حملوں میں 55 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ۔

غزہ کے طبی ذرائع نے اتوار کو بتایا رات بھر اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر   فضائی حملے جاری رہے جس سے کم از کم 50 فلسطینی شہید ہوگئے ، فلسطینی شہدا کی تعداد 4400 سے زائد ہوگئی ، جن میں ایک چوتھائی بچے شامل ہیں ۔

قبل ازیں فلسطینی میڈیا نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی حملے میں کم از کم 11 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی اطلاع دی تھی۔

دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

شام کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک اسرائیلی میزائل حملے نے اتوار کی صبح دمشق اور حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا، جس میں ایک شہری شہید ہوگیا اور ہوائی اڈوں کو سروس سے محروم کر دیا گیا ۔

وزارت نقل و حمل کے مطابق دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں سے آنے اور جانے والی پروازوں کو لطاکیہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں