کراچی: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص نے اتوار کو نوری آباد ایگزیکٹو کلب آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری سے ملاقات کی۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق میجر جنرل وقاص کا استقبال انڈسٹریل کلب کے صدر اور اراکین نے کیا۔
تاجر برادری سے ملاقات کے دوران ڈی جی سندھ رینجرز نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور تاجر برادری کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو تحفظ کا احساس دلانے کے لیے نوری آباد اور دیگر صنعتی علاقوں میں امن و امان کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔ میجر جنرل اظہر وقاص نے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
دریں اثنا، تاجر برادری نے شہر میں امن کی بحالی میں سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا۔