ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں گھریلو رنجش پر ملزم نے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

  کراچی: شہر قائد کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں بھائی نے گھریلو رنجش پر فائرنگ کرکے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں گھریلو رنجش پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا، ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جب گھریلو تنازع پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کیا ہے جن کی شناخت ابراہیم ولد جمشید اور شکیلہ زوجہ ابراہیم کے نام سے کی گئی ہے۔

اتحاد ٹاؤن پولیس نے فائرنگ میں ملوث حسین ولد جمشید کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ملزم ابتدائی بیان میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کا اعتراف کررہا ہے لیکن وجوہات بتانے سے قاصر ہے اس حوالے سے پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں