ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو بری کر دیا

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بری کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈارکیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

قومی احتساب بیور نے عدالت میں جمع کیے گئے تحریری جواب میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں، اسحاق ڈار کے خلاف کیس کو آگے نہیں چلانا چاہتے۔ میرٹ پر دلائل دیئیعدالت فیصلہ سنادے۔ 

پراسیکیوٹرجنرل نے مجھے احتساب عدالت میں بیان دینے کی ہدایت کی۔ 

اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے نیب جواب کی روشنی میں لکھنا ہے کہ میرے مکل کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا، اس بیان کی روشنی میں میرے موکل کو بری کیا جانا چاہیے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو بری کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں