ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مدت ختم ہوتے ہی غیرقانونی مقیم افراد کو چن چن کر نکالیں گے، بلوچستان حکومت

نگراں بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ مدت ختم ہوتے ہی غیرقانونی مقیم افراد کو چن چن کر نکالا جائے گا، یہ لوگ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، غیر قانونی ایرانی ڈیزل ہو اور افغان سامان کی آمد بھی بند کردی ہے۔

یہ بات نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کراچی پریس کلب میں نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر حارث نواز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھرسے غیر ملکیوں کو نکالنے میں ایک ہفتہ رہ گیا ہے، بلوچستان حکومت غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو چن چن کر نکالے گی، ہم نے ایگزٹ پوانٹ قائم کردیئے ہیں اور کیمپ بھی بنائے جارہے ہیں جو غیرملکی نہیں جارہے انہیں گرفتاری اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جان اچکزئی نے کہا کہ ریاست کو غیر قانونی مقیم افراد سے متعلق تشویش ہے کیوں کہ یہ لوگ غیرقانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں، تمام تر وفاقی ادارے اس سلسلے میں اپنا کام کر رہے ہیں، سندھ کے وزیر داخلہ سے آج اس لیے ملاقات بھی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مشترکہ کوششیں کرتے ہوئے کوسٹل ہائی وے کو محفوظ بنارہے ہیں، انٹری ایگزٹ پوائنٹ کو محفوظ بنارہے ہیں، یہ قومی ایشو ہے، غیر قانونی ایرانی ڈیزل ہو یا افغان سامان ہم نے سب کی وطن آمد روک دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں