ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موت کا خوف، یہودی گھر بار چھوڑکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے

غزہ:  فلسطین میں مجاہدین کے زبردست مزاحمت اور حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے نتیجے میں تقریبا سوا لاکھ کے قریب یہودی نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت اور حزب اللہ سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 120,000 سے زائد اسرائیلی بے گھر ہو چکے ہیں۔

وزارت دفاع  نے وضاحت کی کہ اس تعداد میں 16,000 وہ اسرائیلی شامل ہیں جنہیں غزہ کی پٹی کے آس پاس کے 25 قصبوں سے نکالا گیا تھا اور مزید 27,000 وہ ہیں جنہیں لبنان کی سرحد کے قریب 28 قصبوں سے نکالا گیا تھا۔

اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق، اسرائیلی حکام نے حالیہ دنوں میں شمالی شہر کریات شمونہ سے تقریباً 23,000 اسرائیلیوں کا انخلا کیا۔

قابض اسرائیل نے پیر کے روز یہ بھی اعلان کیا کہ وہ لبنان کی سرحد پر واقع 14 دیگر قصبوں کے مکینوں کو وہاں سے نکالیں گے جن کی آبادی تقریباً 11,000 افراد پر مشتمل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں