ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

’کیا پھوپھیاں عجیب سوال نہیں پوچھتیں؟‘ یاسر حسین نے نادر علی کی حمایت کردی

 لاہور: پاکستانی اداکار یاسر حسین معروف یوٹیوبر اور کامیڈین نادر علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے جدید دور میں کامیڈی فنکاروں کو پیش آنے والے چیلنجز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نادر علی کو پسند کرنے والے بہت لوگ ہیں اور وہ اپنی فیلڈ میں اچھا کام کررہا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ عجیب سوال پوچھنے پر نادر علی کو بہت بری طرح ٹرول کیا گیا لیکن ایسے سوالات تو پھوپھیاں بھی پوچھتی ہیں۔

انہوں کہا کہ آج کل لوگوں کے لطیفوں پر جذبات مجروح ہوجاتے ہیں اور پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا اور اب بھی ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

یاسر حسین کا مزید کہنا تھا جن کو نادر علی کے سوالات عجیب لگتے ہیں وہ ان کے شو میں نہ جائیں لیکن نادر علی کو سکھانے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

اداکار نے ماضی کے لیجنڈری اداکار اور کامیڈین عمر شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج لوگ ان کے لطیفے سنیں تو بہت سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوں گے لیکن ان کو پسند کرنے والے آج بھی کم نہیں ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں