ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد کپور نے پوجا ہیگدے کے ساتھ اپنی نئی فلم ’دیوا‘ کا اعلان کردیا

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار شاہد کپور نے اداکارہ پوجا ہیگدے کے ساتھ اپنی نئی فلم ’دیوا‘ کا اعلان کردیا۔ 

نئی تھرلر فلم کیلئے اداکار نامور پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور کے ساتھ اشتراک کررہے ہیں اور اسے اگلے برس 11 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

شاہد کپور نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نہ صرف فلم کے نام کا اعلان کیا بلکہ انہوں نے فلم میں اپنے کردار کی جھلک بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

’دیوا‘ کے متعلق ابھی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن اداکار کے ہاتھ میں بندوق ایک ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم کا عندیہ دیتی ہے۔

واضح رہے کہ فلم کو بنانے کا اعلان اداکارہ پوجا ہیگدے کی سالگرہ کے موقع پر رواں برس 13 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں