ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرق وسطی میں امن دو ریاستی حل کے ذریعے ممکن ہو سکتا ہے: میلونی

اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں 2 ریاستوں کی بنیاد پر مستقل حل کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم میلونی نے پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ میں تقریر کی۔

میلونی جنہوں  نے اپنی تقریر کا آغاز مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت  پر کیا ، کہا کہ خطے میں ایک مستقل حل کی ضرورت ہے جو کہ دو ریاستوں کی بنیاد پر  مبنی ہو۔

میلونی نے یاد دلایا کہ انہوں نے 21 اکتوبر کو مصر میں منعقدہ قاہرہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور یہ دعویٰ کیا کہ حماس کا مقصد فلسطین کا دفاع نہیں بلکہ وسیع تر تنازعہ کو ہوا دینا ہے ،اس مرحلے پرمیں سمجھتی ہوں کہ عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ بات چیت کا آغاز ضروری ہے۔

میلونی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کا بحران ان مسائل میں سے ایک ہے جس پر یورپی یونین کے لیڈروں کے اجلاس میں غیر قانونی ہجرت کے مسئلے اور متعلقہ سکیورٹی خطرات کے حوالے سے بات کی جائے گی، اور یہ کہ اس مسئلے سے ان کا گہرا تعلق ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تمام یورپی سرحدیں غیر معمولی نقل مکانی کے دباؤ کا شکار ہیں خاص طور پر عدم استحکام کی پٹی کی وجہ سے جو بحر اوقیانوس سے بحیرہ احمر  اور بحر ہند تک پھیلا ہوا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں