ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست فلوریڈا میں فلسطین حامی طلبہ پر پابندی

تلاہاسی: امریکی ریاست فلوریڈا میں فلسطین کے حامی طلبہ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست فلوریڈا کے گورنر نے تعصب اور مسلم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت رکھنے والے طلبہ گروپ پر پابندی عائد کردی۔

گورنر فلوریڈا کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے والے مقامی یونیورسٹی سسٹم نے  تعلیمی اداروں میں حکم جاری کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت رکھنے والی طلبہ تنظیم کو بند کریں۔ واضح رہے کہ طلبہ کا گروپ حماس کی جانب سے اسرائیل پر مزاحمتی حملوں کا حامی ہے۔

ریاستی یونیورسٹی سسٹم نے اسرائیل کے فلسطین خصوصاً غزہ پر حملوں، مسلسل بم باری اور اس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینیوں کے شہیداور زخمی ہونے اور لاکھوں کے بے گھر ہونے پر آنکھیں بند کرتے ہوئےتعصب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہایس جے پی (اسٹوڈنٹ فار جسٹس اِن فلسطین) کے گروپس دہشت گرد گروہوں کے حامی ہیں، جو کہ خطرناک بات ہے۔ ان گروپس کو ری پبلکن کی زیر قیادت ریاست میں تعلیمی اداروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے ختم کرنا پڑے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں