ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

 راولپنڈی: پاکستانی فورسز نے ظفروال سیکٹر سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کے کواڈ کوپٹر کی دراندازی کی ناکام بنادی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے کواڈکوپٹر کی در اندازی کی ناکامی کو کور کرنے کے لیے پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ شروع کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور بِلا اشتعال فائرنگ کی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں