ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رفاح سرحدی چوکی سے 12 امدادی ٹرالر غزّہ میں داخل ہو گئے

رفاح سرحدی چوکی سے مزید 12 امدادی ٹرالر غزّہ میں داخل ہو گئے ہیں۔

رفاح سرحدی چوکی  پریس آفس کے سربراہ ولی ابو محسن  نے کہا ہے کہ غزّہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرالر  "پانی، خوراک اور ادویات” پر مشتمل ہیں۔

محسن نے کہا ہے کہ ان تازہ امدادی ٹرالروں کے ساتھ حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک غزّہ میں داخل ہونے والے امدادی ٹرالروں کی تعداد 74 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے عسکری ونگ القاسم بریگیڈ نے 7 اکتوبر  کو "اقصیٰ طوفان ” کے نام سے اسرائیل کے خلاف جامع حملوں کا آغاز کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے بھی "فولادی تلوار” کے نام سے غزّہ پر فضائی حملے شروع کر دیئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں