ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلامتی کونسل میں امریکہ اور روس کی قراردادیں ناکام ہو گئیں

روس اور چین نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطین جنگ کے بارے میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی مسودہ قرارداد کو ویٹو کر دیا جبکہ ایک حریف روسی مسودہ متن کم از کم ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

امریکی مسودے کا مقصد غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کو حل کرنا ہے جس میں امداد کی رسائی کے لیے تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے بھی نفی میں جبکہ 10 ارکان نے حق میں ووٹ دیا اور برازیل اور موزمبیق نے حصہ نہیں لیا۔

اس کے بعد کونسل نے ایک روسی مسودہ قرارداد پر رائے دہی کروائی جس میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا، صرف روس، چین، متحدہ عرب امارات اور گیبون نے مسودے کے حق میں اور امریکہ اور برطانیہ نے نفی میں ووٹ دیا جبکہ نو ارکان نے حصہ نہیں لیا۔

 واضح رہے کہ قرارداد کو منظوری کے لیے کم از کم نو ووٹ درکار ہوتے ہیں اور امریکہ، فرانس، برطانیہ، روس یا چین کی طرف سے کوئی ویٹو نہیں ہونا چاہیے۔

 16 اکتوبر کو صرف پانچ اراکین نے روسی مسودہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور پھر امریکہ نے 18 اکتوبر کو برازیل کے مسودہ متن کو ویٹو کر دیا جسے 12 ووٹ حمایت میں ملے تھے۔

امریکہ نے ہفتے کے روز اپنا مسودہ تجویز کیا تھا جس کی صاف گوئی نے ابتدائی طور پر کچھ سفارت کاروں کو چونکا دیا تھا، اس مسودے میں کہا گیا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عسکریت پسند گروپوں کو ہتھیاروں کی برآمد بند کرے۔

اس کے بعد امریکہ نے ایران اور اسرائیل کے دفاع کے حق کے براہِ راست حوالہ جات کو ہٹاتے ہوئے مجموعی مسودے کو نرم کر دیا۔

لیکن روس نے منگل کو اعلان کیا کہ وہ امریکی کارروائی کے منصوبے کی حمایت نہیں کر سکتا اور اپنا متن پیش کر سکتا ہے۔

اسرائیل نے غزہ پر حکمرانی کرنے والے حماس گروپ کا صفایا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے  جس نے سات اکتوبر کو اسرائیل میں گھس کر سینکڑوں افراد کو ہلاک کر دیا تھا ،اس کے بعد سے اسرائیل نے غزہ پر فضائی گولہ باری کی ہے، محاصرہ کر رکھا ہے اور زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

 دوسری جانب ،فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ اس جنگ میں 5700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ تقریباً 1.4 ملین بے گھر ہیں۔

اس مسودے کا مقصد غزہ میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کو حل کرنا تھا جس میں امداد کی رسائی کے لیے تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں