ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ: الجزیرہ کے بیورو چیف کی اہلیہ اور بچے اسرائیلی بمباری میں شہید

مقبوضۃ بیت المقدس: صہیونی ریاست کے اسرائیل پر حملے مسلسل جاری ہیں، جس میں 6 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہونے کے ساتھ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی حالیہ بم باری میں الجزیرہ ٹی وی کے بیورو چیف وائل الدحدوح کی اہلیہ اور بچے بھی شہید ہو گئے۔ صہیونی ریاست کی قابض فوج نے صحافی کے گھر کو بارود کا نشانہ بنایا، جس میں ان کی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی نے جام شہادت نوش کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق الجزیرہ کے بیورو چیف کا بیٹا محمود اپنے اسکول کے آخری سال جب کہ بیٹی شام کی عمر 7 سال تھی۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے خاندان کے دیگر افراد پناہ گزیں کیمپ میں منتقل ہونے کی وجہ سے اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے سے محفوظ رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں