غزہ: نا قابل یقین حد تک مشکل حالات میں کام کرتے غزہ کے ڈاکٹرز کا عزم و حوصلہ بلند ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی بم باری کے دوران بھی جذبہ اور ہمت جوان رکھنے کے لیے غزہ کے اسپتالوں میں فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز گیت بھی گاتے ہیں اور بلند حوصلہ بھی رکھتے ہیں۔
“We will stay here until the pain is over… We will live here and we will keep singing”
Doctors in Al Awdah Hospital in #Gaza sing, stressing their position that they will not evacuate the hospital. pic.twitter.com/zuASdx6t8w
— AHMED | أحمد (@ASE) October 25, 2023
غزہ کے العودہ اسپتال کے ڈاکٹرز کی مشکل حالات میں حوصلہ بلند رکھنے کے لیے گیت گانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ درد ختم ہونے تک یہاں رہیں گے ۔زخمیوں سے بھرے غزہ کے اسپتالوں کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔
دوسری جانب اسرائیل کی نہ رکنے والی وحشیانہ بمباری سے غزہ میں ننھے بچے ڈر گئے ہیں۔غزہ کی ایک ننھی بچی کا کہنا ہے بمباری ہوتی ہے تو بہت زیادہ ڈر جاتی اور ماں کے گلے لگ جاتی ہوں۔
ننھی بچی نے کہا کہ اسرائیل بمباری کر رہا ہے، پانی ، بجلی،انٹرنیٹ سب بند کیا ہوا ہے، اسرائیل بمباری بند کرے تاکہ وہ دوبارہ اسکول جاسکے۔