ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ میں سلیکشن کے باوجود رابطہ نہیں کیا گیا؛ ژالے سرحدی

اداکارہ ژالے سرحدی نے کہا ہے کہ ویب سیریز ’فاتح القدس صلاح الدین ایوبی‘ میں سلیکشن کے باوجود رابطہ نہیں کیا گیا۔

حال ہی میں پاکستان اور ترکیہ کے فنکاروں کے اشتراک سے بننے والی ویب سیریز ’فاتح القدس صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس کے بعد اب اداکارہ ژالے سرحدی نے سیریز کے سلیکشن سے متعلق سوال اُٹھا دیے۔

ژالے سرحدی نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں اُںہوں نے کہا کہ “میں اب بھی سوچ رہی ہوں اس پراجیکٹ کے لیے آڈیشن کیوں رکھے گئے تھے اور پھر بہت غور و فکر کرنے کے بعد آڈیشن دینے والے فنکاروں کی سلیکشن کیوں کی گئی تھی”۔

اُنہوں نے کہا کہ “پہلے آڈیشن لیے گئے، پھر سلیکشن کی گئی اور پھر گولڈن ٹکٹ دینے کا یقین دِلا کر اُن فنکاروں سے رابطہ کیوں نہیں کیا گیا؟”

اداکارہ نے کہا کہ “میں اپنے دوست کے کہنے پر یہ سوال پوچھ رہی ہوں”۔

واضح رہے کہ یہ ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ تاریخی ویب سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کا ٹیزر جاری

سیریز میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترکیہ اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ پاکستان سے اس میں عدنان صدیقی، ہمایوں سعید، کاشف انصاری، جنید علی شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

یہ ویب سیریز رواں برس 13 نومبر سے ٹی آر ٹی ون پر ریلیز کی جائے گی جبکہ پاکستانی اور ترکیہ کے ناظرین اس کو دیکھنے کے لئے شدت سے منتظر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں