ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس ٹریننگ کالج رزاق آباد میں زیرتربیت اہلکارجاں بحق

  کراچی: شہید بیظیر بھٹو ٹریننگ کالج رزاق آباد میں دوران ٹریننگ پولیس اہلکار وقاص چاچڑ جاں بحق ہوگیا۔ آئی جی سندھ نے پرنسپل ایس بی بی ٹریننگ کالج رزاق آباد سے تفصیلات طلب کرلیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار وقاص چاچڑ ایلیٹ کورس کر رہا تھا اور جمعے کی صبح دوڑنے کا فائنل ٹیسٹ تھا جبکہ تیز دھوپ کی وجہ سے موسم بھی گرم تھا، دوڑنے کے دوران آخری چکر میں وقاص غش کھا کر گر گیا۔

رزاق آباد ٹریننگ سینٹر میں فوری طبی امداد کا کوئی معقول بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکار کو  ساتھیوں نے اسے ایمبولینس کے ذریعے قریب اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر  نہ ہوسکا۔

ٹریننگ پر موجود پولیس اہلکاروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وقاص کی ہلاکت کے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔

اس حوالے سے پرنسپل شہید بینظیر بھٹو ٹریننگ کالج رزاق آباد ارم اعوان سے متعدد بار ان کے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم فون بند ملنے کی وجہ سے ان کا موقف معلوم نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ ٹریننگ سینٹر کی انتظامیہ پولیس اہلکار وقاص چاچڑ کی موت کو دل کا دورہ قرار دے رہی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں