ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یاسمین راشد میں ہمت ہے تو بتائیں 9 مئی کا پروگرام کیوں بنایا؟ عظمی بخاری

لاہور: ترجمان مسلم لیگ( ن) پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ یاسمین راشد میں ہمت ہے تو قوم کو بتائیں 9 مئی کو بغاوت کا پروگرام کیوں بنایا؟

ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب نے یاسمین راشد کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ہمت ہے تو یہ بھی بتائیں پاکستان میں فتنہ فساد برپا کرنے، ملک کو سری لنکا بنانے کی سازش کیوں کی؟ ہمت کرکے اپنی آڈیوز جس میں آپ خواتین کے استعمال، عدلیہ کے ساتھ سازباز اور 9 مئی کی پلاننگ کا جواب دیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ جیل کی فرسٹریشن آپ کے کھوکھلے بیانات اور قد سے بڑی گفتگو سے صاف نظر آرہی ہے،آپ اپنی فکر فرمائیں، آپ الیکشن میں ہوں گی یا نہیں، یہ ابھی معلوم نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں