ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین پر شور کرنے والے غزہ میں مظالم پر خاموش ہیں، قطری وزیراعظم

دوحا: قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم نے عالمی رہنماؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے غزہ کی صورتحال کی ذمے داری عالمی برادری پر ڈال دی۔

اپنے ایک بیان میں قطری وزیر اعظم نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال کی ذمے دار عالمی برادری ہے۔ یوکرین میں پانی اور بجلی منقطع ہونے پر شور شرابا کرنے والے غزہ میں ہونے والے مظالم پر خاموش ہیں، یہی ان کا دہرا معیار ہے۔ایسے کبھی مسائل کا حل نہیں نکلتا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ غزہ کے لوگوں تک بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی ایک اچھا عمل ہے، دونوں فریقوں کو مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں