ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کوجنگی جرائم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، اردگان

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل مغرب کی حمایت سے نہتے فلسطینی عوام کا خون بہا رہا ہے، اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی انقرہ دنیا کے سامنے اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

ہفتے کی سہ پہر استنبول کےاتاترک ہوائی اڈے کے سامنے فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اردگان نے کہا کہ “مغرب کی گناہوں کی کتاب ایک بار پھر اپنی حدوں سے تجاوز کر گئی ہے،” انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل مغرب کی حمایت کے بغیر ایسے مظالم کا ارتکاب نہیں کر سکتا۔

ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ترکی اور فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، جن میں سے کچھ نے سر پر پٹی باندھی ہوئی تھی جس پر لکھا تھا، ’’ہم سب فلسطینی ہیں‘‘، ’’نسل کشی ختم کرو، بچوں کو جینے دو‘‘ اور ’’فلسطینیوں کی آواز بنو‘‘۔

رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یوکرین پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے تھے وہ اب غزہ کے معاملے میں کیوں خاموش ہیں؟ اسرائیل کو غزہ میں شہریوں کے قتل کی کوئی پرواہ نہیں ہے اور وہ صاف اور واضح طور پر کہتے ہیں کہ “ہم قتل کرنا اچھی طرح جانتے ہیں” لیکن انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل ایک قابض ریاست ہے اور وہ جو کچھ کر رہا ہے وہ اپنے دفاع میں نہیں ہے، بلکہ ایک واضح اور قابل نفرت قتل عام ہے جس کا مقصد غزہ کی آبادی کو بھوک اور پیاس کے ذریعے بڑے پیمانے پر ختم کرنا ہے،اردگان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) دہشت گرد تنظیم نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں