ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہونا غزہ کے محصورین کی فتح ہے، دردانہ صدیقی

کراچی:سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے اسلام آباد میں کامیاب غزہ مارچ پر کارکنان جماعت اسلامی کو خراج تحسین بیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمنان اسلام کے ہتھکنڈوں اور حکومتی رکاوٹوں کے باوجود  ہزاروں فرزندان توحید کا اسلام آباد کی سڑکوں پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے کامیاب غزہ مارچ کا انعقاد اللہ پاک کی نصرت و تائید کی واضح نشانی ہے۔

دردانہ صدیقی نے کہا کہ کارکنان جماعت اسلامی کی تگ و دو اور عزم و استقلال پر سلام پیش کرتی ہوں کہ ان نا مساعد حالات میں ہمت ہارنے کی بجائے چٹانی عزم سے محصورین غزہ کی حمایت کے لیے آہنی زنجیر بن گئے اور غزہ مارچ کا کامیاب انعقاد ممکن بنایا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ مارچ میں ہزاروں خواتین اور بچوں کے قافلوں کی بھرپور  شرکت شمالی پنجاب اور اسلام آباد کے نظم اور کارکنان کی انتھک کوششوں اور محنت کا نتیجہ ہے، ہم حکومت کی رکاوٹوں کے باوجود کامیاب مارچ پر شمالی پنجاب کے نظم کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ان جذبوں کی حرارت سے فلسطینیوں کے حوصلے بلند کرے اور غاصب قوتوں کا زور توڑ دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں