ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قواعد کی خلاف ورزی پرپنجاب میں 1124بھٹے سیل، ساڑھے 9 کروڑ جرمانہ

 لاہور: اسموگ پر کنٹرول کیلیے پنجاب بھر میں اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، 1124 بھٹے سیل کردیے گئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے صوبے میں قائم اینٹوں کے بھٹوں کی جانچ شروع کردی ہے۔ لاہور میں 233   جبکہ دوسرے اضلاع میں 12056  بھٹوں کی جانچ کی گئی ہے۔

محکمہ تحفظ  ماحولیات  کے ڈی جی ظہیر عباس ملک کا کہنا ہے کہ قواعد کی خلاف ورزی پر اب تک 1124 اینٹوں کے بھٹے سیل اور  2213 کو  نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

ظہیر عباس ملک  کے مطابق 2213  بھٹوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں  جبکہ بار بار خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کےخلاد دو درجن سے زائد مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شیخوپورہ میں زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہونےپر  ایک اور بھٹہ  مسمار کردیا گیا ہے۔

ظہیرعباس ملک کے مطابق اب تک ای پی اے پنجاب نے قواعد کی خلاف ورزی کرنےو الے  1124 بھٹوں پر مجموعی طور پر ساڑھے9 کروڑ روپے جرمانہ کیا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں