ممبئی: بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ بھی آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے دوران ناقص امپائرنگ پر بول پڑے۔
گزشتہ روز چنائی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو لازمی فتح درکار ہونے والے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل کی نصف سینچریوں کی مدد سے قومی ٹیم نے 270 رنز بنائے۔
اس ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کا آغاز جارحانہ تھا تاہم اختتامی اوورز میں ناقص امپائرنگ اور غلط فیصلوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، 46ویں اوور میں حارث رؤف کی ایک گیند، کریز سے باہر وائیڈ بولڈ ہوئی، شمسی کو پیڈ پر جالگی، اور آن فیلڈ امپائر نے اسے ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا جبکہ ڈی آر ایس پر امپائر کال نے انہیں بچالیا۔
مزید پڑھیں: کامیڈین اداکار سہیل احمد نے ورلڈ کپ جیتنے کا طریقہ بتادیا
ناقص امپائرنگ پر جہاں دُنیائے کرکٹ سے وابستہ شخصیات اور سابق کرکٹرز نے سوال اُٹھائے تو وہیں بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ بھی خاموش نہ رہ سکے۔
ایوشمان کھرانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “بھائی! یہ شمسی آؤٹ تھا”۔
Yeh Shamsi out tha bro..
— Ayushmann Khurrana (@ayushmannk) October 27, 2023
واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد کرکٹ کے حلقوں اور دنیا بھر کے شائقین میں بحث و مباحثے کو جنم دیا جبکہ سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان اور گوتم گمبھیر نے بھی فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔