ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل جنگ بندی کرے،  قیدیوں کے تبادلے کیلیے تیار ہیں، حماس

غزہ : مقبوضہ بیت المقدس  میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عکسری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ یحیی سنور  نے کہا  ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کرے ہم  قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔

حماس کے کے سربراہ  نے  کہا کہ ہم قیدیوں کے تبادلے کا ایک فوری معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہیں جس میں فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں قید تمام قیدیوں کے بدلے اسرائیلی جیلوں سے تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔

بعد ازیں القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ہمارے ہاتھوں میں دشمن کے یرغمالیوں کی بڑی تعداد کی ادائیگی کی قیمت اسرائیل کی جیل سے تمام فلسطینی قیدیوں کو خالی کرنا ہے، اگر دشمن ایک ہی بار میں ایسا کرنا چاہتا ہے ہم تیار ہیں اور اگر وہ مرحلہ وار کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ کی پٹی میں تقریبا 229 یرغمالیوں کو حماس نے یرغمال بنا رکھے ہیں۔

خیال رہے کہ یحیی سنور  نے پہلے بھی کہا تھا کہ  اگر اسرائیل اپنی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کو رہا کر دے تو وہ ان اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے جو 7 اکتوبر کے غیر متوقع حملے کے دوران قیدی بنائے گئے تے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں