ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی : انضمام الحق کیخلاف الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد: انضمام الحق  کے چیف سلیکٹر  کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے انضمام الحق پر لگنے والے الزامات پر 5  رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیے کے مطابق 5  رکنی تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ  اور سفارشات پی سی بی کی انتظامیہ کو جلد پیش کرےگی، کمیٹی کو ان الزامات کی تحقیق کرنے کے لیے مکمل اختیار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق  نے برطانیہ میں پلیئرز ایجنٹ کے ساتھ پارٹنر شپ کام کر نے کے الزام میں اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں