ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  فلسطین کو اب اخلاقی نہیں بلکہ عسکری حمایت کی ضرورت ہے، سینیٹر مشتاق

اسلام آباد:سینٹ میں جماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مشتاق احمد خان  نے فلسطین کے مسئلے پر قرارداد پر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فلسطین کے لوگوں کو اب اخلاقی نہیں بلکہ عسکری حمایت کی ضرورت ہے  پارلیمنٹیرین کو امریکا ایمبیسی کے باہر بھرپور احتجاج کرنا چاہیے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہاکہ    حکومت پاکستان کو فلسطین کے معاملے پر بھرپور موقف اختیار کرنا چاہیے، پارلیمنٹرینز کا ایک وفد چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں  امریکی ایمبیسی کے سامنے جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے۔

   انہوں نے کہا کہ  اسرائیل کی جانب سے کارپٹ بمبینگ کی جا رہی ہے ،12 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں ،فلسطین کا مسئلہ 1917 سے ہے ،قائد اعظم نے اسرائیل کی تخلیق کی مخالفت کی تھی، اسرائیل کی حیثیت نہ بابائے قوم کو منظور تھی اور نہ ہمیں منظور ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے دو مملک کی تھیوری کی مخالفت کی تھی ،حماس کے عسکریت پسند اور فلسطین کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بہت ہو گئی اخلاقی اور سفارتی حمایت، عسکری حمایت کی ضرورت ہے اگر عسکری حمایت نہیں کر سکتے تو اسلحہ دے دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں