ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی پر پابندی نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں، نگران وزیراعظم

لاہور:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) پر پابندی نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے وفادار امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے،  ریاست صرف میری ذاتی نہیں ہے، جو بھی شخص آئے گا وہ پالیسی کا تسلسل برقرار رکھے گا۔

انہوں نے کہا  کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہے،غیر قانونی مقیم تارکین وطن کو اپنے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے، بہت سے لوگ بغیر کسی دستاویزات کے کئی سالوں سے رہائش پذیر ہیں، یہ لوگ واپس جائیں اور قانونی طور پر واپس آئیں، کسی بھی دوسرے ملک کا شہری ویزا لیکر پاکستان آسکتا ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ  البتہ کسی کے املاک پر قبضہ کرنا یا ہتھیانا ہمارا مقصد نہیں ہے،انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ووٹ دینے کیلئے جتنے آپ بے چین ہیں اتنا میں بھی ہوں، الیکشن کی تاریخ کا اعلان پورا آئین نہیں ہے، آئین کے کئی اور پہلو ہیں، کیا ان تمام پہلووں کو نظرانداز کر کے صرف اس ایک پہلو پر زور دینا چاہیے؟ اپنے طور پر ہم نے الیکشن کمیشن کو ہر طرح کی معاونت کی یقین دہانی کروا دی ہے، اس سے آگے بڑھ کر ہمارا الیکشن کمیشن سے تاریخ پوچھنا مناسب نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں