ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامیڈین سہیل احمد کی مولانا طارق جمیل سے بیٹے کی موت پر تعزیت

میاں چنوں: پاکستان کے نامور کامیڈین اداکار سہیل احمد نے مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر تعزیت کی ہے۔ 

اداکار نے میاں چنوں میں مولانا طارق جمیل کے آبائی گاؤں جاکر ان کے بیٹے کی حادثاتی موت افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مولانا کے ساتھ ان کے گھر میں موجود ہیں اور انہیں دلاسہ دے رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت پر اس سے قبل مختلف شوبز شخصیات صبا قمر، احمد علی بٹ اور دیگر بھی افسوس کا اظہار کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ عاصم جمیل دماغی مسائل کا شکار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا، انہوں نے گارڈ سے بندوق لے کر اپنے سینے میں گولی مار دی جس سے ان کی موت ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں