مقبوضہ بیت المقدس: اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے اسرائیلی فوج کے ٹینکوں کو تباہ کردیا اور صہیونی فوج کی اس ہزیمت کی وڈیو بھی جاری کردی۔
خبر رساں اداروں کے مطابق القسام بریگیڈز کی جاری کی گئی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ فلسطینی مجاہد سرنگ سے باہر نکل کر اسرائیلی فوج کے ٹینک کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنا رہے ہیں۔
🛑 القسام کی بڑی کاروائی
🔴 غزہ میں گھسنے والے اسرائیلی ٹینکوں پر کامیاب حملہ ، متعدد ٹینک تباہ کر دئیے ۔#Hamas #FreePalenstine #IsraelTerrorrist #غزة_تنتصر#غزة_الآن #GazaWar #GazaUnderAttack pic.twitter.com/K1oXhGMRg9— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) October 29, 2023
واضح رہے کہ وڈیو جاری کیے جانے سے پہلے ہی حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کار تمام محاذوں پر اسرائیلی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بہت جلد غزہ میں ہونے والے اسرائیلی فوج کے حقیقی نقصانات کا پردہ فاش کریں گے۔