ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹ سے نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع

اسلام آباد: سینیٹ نے نیب ترمیی آرڈیننس میں توسیع کی منظوری دے دی۔

خر رساں اداروں کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا، جس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی مدت میں 120 روز کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش کی گئی۔ اکثریتی رائے کی بنیاد پر منظور کیے جانے کی وجہ سے نیب ترمیمی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع ہوگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی توسیع سے متعلق قرارداد پیش کیے جانے پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کردیا گیا ہے، اس کے باوجود آج اسے کیوں پیش کیا گیا؟

سینیٹر علی ظفر کے اعتراض پر پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے جواب دیا کہ قانون سازی پارلیمنٹ ہی کا اختیار ہے۔ یہ ہمارا اختیار ہے اور ہم اسے پاس کروائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں