کراچی: نادرا وین کی بند گودام میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک گودام کے اندر مشکوک طریقے سے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں۔ویڈیو میں پولیس اہلکار نادرا ملازم سے پوچھ رہا ہے کہ اندر کیا ہورہا ہے جس پر نادرا کے ملازم نے جواب دیا کہ ایم این اے نے یہاں شناختی کارڈ بنانے کے لیے وین بھیجی ہے۔
نادراوین کے گودام میں شناختی کارڈ بنانے کی ویڈیو پر نادرا نے انچارج رجسٹریشن وین ندیم شاہ کا بیان جاری کردیا جن کا کہنا ہے کہ افغانیوں کے شناختی کارڈ بنانے کا الزام جھوٹ اور پروپیگنڈا ہے۔
پاکستان میں غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن ہےاور 31اکتوبر 2023ڈیڈ لائن دی گئی تھی اور اسی رات کراچی میں کسی گودام میں نادرا موبائل وین غیر ملکیوں کو رجسٹرڈ کرکے پاکستانی قومیت کا CNICبنانے کا کاروبار جاری رکھے ہوئی ہے یہ ملک کر پٹوں اور ملک دشمنوں کے ہاتھ میں بے دردی سے استعمال ہورہا… pic.twitter.com/8Lejc6iaB7
— Syed Abdul Rasheed (@SyedARasheedJIP) November 2, 2023
انچارج نادرا رجسٹریشن وین نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو 4 ماہ پرانی ہے۔ اس روز وین پر میری ڈیوٹی تھی۔ وین بلدیہ اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں کاکڑ اور سلیمان خیل کمیونٹی کی خواتین کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے منگوائی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نادرا وین ایم این اے قادر مندوخیل کی جانب سے منگوائی گئی تھی جسے بارش کے باعث گودام میں لگوایا گیا۔