ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ: ماسک لازمی قرار

لاہور:انسداد اسموگ اقدامات پر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت کئی گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی وزراء  اور ماہرین سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

ماہرین ماحولیات نے اسموگ سے متعلق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں چھٹی اور ٹرانسپورٹ بند کرنے سے فرق نہیں پڑے گا، جس پر پنجاب بھر میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ایک ماہ کے لئے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں طلبا و طالبات کیلئے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا۔

نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ طلبا و طالبات کی صحت کے لیے ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں، انہوں نے صوبائی وزرا کو کل سے سرکاری و نجی اسکولوں کے وزٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں