ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کی جبالیہ کیمپ پر تیسرے روز بھی بمباری، شہادتیں 200 ہو گئیں

مقبوضہ بیت المقدس: صہیونی ریاست نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پر ایک بار پھر بمباری کردی، جس سے شہادتیں 200 اور 700 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پر مسلسل تیسرے دن بھی وحشیانہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک گھر مکمل تباہ ہوگیا جب کہ دیگر کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ پے در پے بمباری کے نتیجے میں پورا کیمپ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے اسرائیل کو تنبیہ کی ہے کہ جبالیہ کیمپ پر بمباری جنگی جرائم سمجھی جائے گی، لہٰذا اسرائیل ایسے اقدامات سے باز رہے۔ واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ سمیت کئی مغر بی ممالک فلسطین خصوصاً غزہ پر مسلسل بمباری پر اسرائیل کی کھلی حمایت کررہے ہیں جب کہ اقوام متحدہ بھی تاحال اس حوالے سے کوئی ٹھوس اور مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام ہے۔

اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لاپتا افراد کی تعداد بھی 150 سے تجاوز کر گئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے تلے دبنے کی وجہ سے لاپتا افراد شہید ہو سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں