تل ابیب: غزہ میں بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے سے متعلق سچ آخرکار اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ترجمان تل ہینرک کی زبان پر آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابقاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ترجمان تل ہینرک نے کہا کہ اسرائیل کا نشانہ فقط فلسطینی عوام ہیں، اسرائیل غزہ میں کسی اور کو نشانہ نہیں بنا رہا سوائے سویلینز کے لیکن پھر گڑبڑا کر اپنی بات کو گھماتے ہوئے کہنے لگی کہ نہیں، نشانہ دہشتگرد ہیں۔
خیال رہے کہ 28دن سے غزہ کے نہتے مسلمانوں پر صہیونی فوجیوں کی جانب سے شدت کے ساتھ بمباری جاری ہے، اب تک ہزارو معصوم بچے اور خواتین بمباری کے نتیجے میں شہید ہوچکی ہیں، عالمی ادارے صرف بیان کی حدتک مذمت کررہے ہیں ، اسرائیل پر روس کے طرز کی پابندی لگانے کو تیار نہیں ہیں۔