ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے: اردگان

ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم ہو رہے ہیں،کوئی اصطلاح وہاں ہونے والے ظلم و ستم کی وضاحت نہیں کرسکتی ۔

ترک ریاستوں کی تنظیم کے سربراہان مملکت کے دسویں سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب میں اردگان نے زور دیا کہ “فلسطین انسانی المیے کا شکار ہے اور انسانیت کے خلاف جرائم کا گواہ ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ “ہم نے اب تک غزہ کے لیے انسانی امداد سے لدے 10 طیارے بھیجے ہیں، اور ہم مزید بھیجتے رہیں گے۔”
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “ہماری ترجیح غزہ میں ایک جامع جنگ بندی ہے، اور ایک بین الاقوامی امن کانفرنس کے انعقاد کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا: “ہم مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو حل کرنے کے لیے نئے طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں جو ہر کسی کی سلامتی کی ضمانت دے گا چاہے وہ مسلمان، عیسائی یا یہودی کیوں نہ ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں