ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوم اقبال:حکومت  کا ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان 

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

وفاقی کابینہ نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی، اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147 واں یوم پیدائش 9 نومبر کو ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا، اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف سیمینارز اور اسکولز میں شاعر مشرق کے حوالے سے بچوں کو آگاہی کے ساتھ ساتھ مختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں