ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ نے تل ابیب میں اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے انقرہ طلب کر لیا

ترکیہ نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبات کو قبول نہ کرنے اور شہریوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھنے کے بعد  اپنے تل ابیب  میں سفیرشاکر اوزکان تورنلار  کو مشاورت کے لیے دارالحکومت انقرہ  طلب کیا ہے۔

اس موضوع پر وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ

"اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی اپیلوں  کو قبول نہ کرنے، شہریوں کے خلاف مسلسل حملوں اور بلا تعطل اور مسلسل انسانی امداد کے داخلے کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے غزہ میں پیش آنے والے انسانی المیے کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہمارے تل ابیب کے سفیر شاکر اوزکان تورنلار کو مشاورت  کے لیے انقرہ   بلایا جائے۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں